سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان بھی بابراعظم کے فین بن گئے

بابراعظم شاندار کھلاڑی، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کیساتھ کھیل رہا ہوتا: پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 جولائی 2021 12:29

سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان بھی بابراعظم کے فین بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں 36 سالہ عرفان پٹھان نے لکھا کہ ’بابراعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں، میں تو تصور کررہا ہوں اگر یہ لڑکا انضمام الحق، یونس خان ، محمد یوسف کے ساتھ کھیل رہا ہوتا‘۔

یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، ایجنسٹن میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں بابراعظم نے 139 گیندوں پر 158 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ ان کی اس میراتھون اننگز میں 14 چوکوں کے ساتھ ساتھ 4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس اننگز میں بابراعظم نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ، انہوں نے کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے سب سے بڑی ون ڈے اننگز کھیلی ۔

بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون میچ میں سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا۔ بابراعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بنے ، ان سے قبل 1983ء میں عمران خان نے لیڈز میں سنچری بنائی تھی۔                                                                            
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 12:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :