اٹلی کے گول کیپرجیانلوگی ڈونارومما پی ایس جی میں شامل

پیرس سینٹ جرمین نے یورو 2020ء کی فاتح اٹلی کے گول کیپر سے 5 سالہ معاہدہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 جولائی 2021 14:56

اٹلی کے گول کیپرجیانلوگی ڈونارومما پی ایس جی میں شامل
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2021ء ) پیرس سینٹ جرمین نے یورو 2020ء کی فاتح اٹلی کے گول کیپر جیانلوگی ڈونارومما سے 5 سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ یورو 2020ء کے فائنل میں 2 برطانوی کھلاڑیوں کی پنالٹی بچانے والے 22 سالہ ڈونا رومما اے سی میلان سے مفت پی ایس جی میں شامل ہوا ہے۔ ڈونرومما گول کیپر کی جرسی کے لئے تجربہ کار کیلر نواس کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

روسونی کے ساتھ اپنے چھ سیزن کے دوران نیپلس میں پیدا ہونے والے گول کیپر نے 16 یوروپا لیگ میچوں اور 12 اطالوی کپ میچز (بشمول 2016ء، 2018ء فائنل) سیریا اے میں 215 میچز کھیلے۔ 34 سالہ کوسٹا ریکن انٹرنیشنل ناواس نے دو سیزن پہلے ریال میڈرڈ سے شمولیت اختیار کی تھی جہاں انہوں نے 3 مسلسل چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اپنے نام کیے تھے لیکن ڈونرومما صرف 22 سال کے ہیں اور یورو 2020ء میں بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں ۔                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 14:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :