لیونل میسی کے نجی طیارے میں بم کی افواہ

سٹار فٹبالر کے نجی طیارے کو ارجنٹائن کے روساریو ایئرپورٹ پر روکا گیا، کلیئرنس کے بعد پرواز کی اجازت ملی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 جولائی 2021 15:40

لیونل میسی کے نجی طیارے میں بم کی افواہ
بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2021ء ) بم کی افواہ پر لیونل میسی کے نجی طیارے کو ارجنٹائن کے ایک ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعویٰ کر دیا۔ بم کی اطلاع پر میسی کا طیارہ روساریو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تاہم سکیورٹی حکام کی طرف سے طیارہ کلیئر قرار دینے کے بعد میسی سفر پر روانہ ہوگئے۔

واقعے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر طیاروں کی لائنیں لگ گئیں تھیں۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی فٹ بالر لیونل میسی کی تنخواہ میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان نیا معاہدہ سامنے آ گیا جس میں میسی کی تنخواہ کم کر دی گئی اور اب میسی تنخواہ کی مد میں 40 کروڑ کے بجائے 20 کروڑ ماہانہ لیں گے۔

(جاری ہے)

نئے معاہدے کے مطابق 34 سالہ لیونل میسی بارسلونا سے مزید 5 سال کھیلیں گے ، لیونل میسی رضا مندی کے بعد اب جلد نئے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ لیونل میسی نے تکنیکی طور پر گزشتہ ماہ بارسلونا نے اپنی 21 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، وہ فری ایجنٹ کے طور پر دیگر کلبز کو دستیاب تھے، کلب کے صدر جوآن لیپورٹا نے معاوضے میں کمی کرکے میسی کو ٹیم میں برقرار رکھا۔                                                            
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 15:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :