پہلا ٹی ٹونٹی، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جارح مزاج بلے باز اعظم خان ڈیبیو کریں گے،زخمی فاسٹ بائولر حسن علی آج ان ایکشن نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 جولائی 2021 22:04

پہلا ٹی ٹونٹی، انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ناٹنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جولائی 2021ء ) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جارح مزاج بلے باز اعظم خان آج ڈیبیو کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی جمعے کے روز سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ،وہ بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 27 سالہ فاسٹ بائولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔

20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابراعظم کریں گے ،انگلینڈ کی ٹیم این مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا تھا۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 22:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :