سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:09

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو آر پریما داسا سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (آج)اتوار سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ون ڈے 20 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز 25 جولائی سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 27 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2021 - 15:09:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :