میلسی کے نواحی علاقے دوکوٹہ میں ہونے والے پہلے چوہدری انور میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں بابر کبڈی کلب نے درویش کبڈی کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک پوائنٹ سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 جولائی 2021 16:09

میلسی کے نواحی علاقے دوکوٹہ میں ہونے والے پہلے چوہدری انور میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں بابر کبڈی کلب نے درویش کبڈی کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک پوائنٹ سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا.
میلسی ( اردوپوائنٹ نمائندہ خصوصی شاہ زیب اشفاق ) میلسی کے نواحی علاقے دوکوٹہ میں ہونے والے پہلے چوہدری وحید انور میموریل کبڈی ٹورنامنٹ کا اختتام ہو گیا. فائنل میچ بابر کبڈی کلب مخدوم رشید اور درویش کبڈی کلب جہانیاں کے مابین کھیلا گیا جس میں بابر کبڈی کلب مخدوم رشید نے درویش کبڈی کلب جہانیاں کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ایک پوائنٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا.

فائنل میچ دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی.

(جاری ہے)

شائقین کی جانب سے کبڈی پلیئرز کو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی. جبکہ شائقین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کے بجائے کھیلوں میں حصہ لے. فائنل میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے. جبکہ کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر ٹورنامنٹ آرگنائزرز شیخ ناصر اقبال اور عباس علی کو مبارکباد پیش کی گئی. ٹورنامنٹ آرگنائزرز شیخ ناصر اقبال اور عباس علی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ایسے ایونٹ تسلسل کے ساتھ کرواتے رہیں.
وقت اشاعت : 19/07/2021 - 16:09:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :