معروف فٹبالر بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار

31 سالہ کھلاڑی کو 16جولائی کو بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، اب وہ ضمانت پر رہا ہو چکا تاہم اس سے تفتیش جاری :مانچسٹر پولیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 15:03

معروف فٹبالر بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) برطانیہ میں ایک پریمیئر لیگ فٹ بالر کو بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس فٹ بالر کی شناخت فی الحال سامنے نہیں لائی جا رہی تاہم پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فٹ بالر کے گھر پر چار روز قبل چھاپہ مارا گیا اور اسے حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد اس کے کلب کی طرف سے بھی اسے معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جس کلب کی طرف سے یہ کھلاڑی کھیلتا تھا، اس کے ترجمان نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے ٹیم کے پہلے کھلاڑی کو معطل کر دیا ہے کیونکہ اس کے خلاف پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کلب اس کھلاڑی کے خلاف تحقیقات میں حکام سے مکمل تعاون کرے گا تاہم اس حوالے سے آئندہ کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا“۔

مانچسٹر پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کھلاڑی کی عمر 31 سال ہے جسے 16جولائی کو بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اب وہ ضمانت پر رہا ہو چکا ہے تاہم اس سے تفتیش جاری ہے۔                                                                                
وقت اشاعت : 23/07/2021 - 15:03:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :