بائولرز کیلئے 15ڈگری خم کے قانون پر نظر ثانی کریں،ثقلین مشتاق کا آئی سی سی سے مطالبہ

میرا مشاہدہ ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بائولرز آف سپن چھوڑ کر لیگ سپنرز بننے کو ترجیح دے رہے ہیں: سابق آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 15:08

بائولرز کیلئے 15ڈگری خم کے قانون پر نظر ثانی کریں،ثقلین مشتاق کا آئی سی سی سے مطالبہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جولائی 2021ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بائولرز کیلئے 15 ڈگری خم کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 44 سالہ سابق آف سپنر نے کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ بائولرز کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم نہ ہونے کے نتیجے پر ماہرین کس بنا پر پہنچے تھے، کیا انھوں نے ایشین، کیریبیئن اور دیگر کھلاڑیوں کے انفرادی مسائل کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کی کوئی تحقیق کی تھی، ایشین بائولرز کے بازو زیادہ خم رکھتے ہیں، ان میں کچھ کے جوڑ بھی زیادہ کھلے ہوتے ہیں جب کہ کیریبیئن اور انگلش کرکٹرز کی جسمانی ساخت بہت مختلف ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس صورتحال میں 15 ڈگری کی شرط بڑی سخت اور آف سپنرز کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہی ہے، آئی سی سی کو اس قانون پرنظر ثانی کرنا چاہیے، میرا مشاہدہ ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بائولرز آف سپن بائولنگ چھوڑ کر لیگ سپنرز بننے کو ترجیح دے رہے ہیں۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 23/07/2021 - 15:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :