ویمن کرکٹر بینا مجید انتقال کر گئیں

کراچی ریجن کی کرکٹر بینا مجید کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا: پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 جولائی 2021 11:34

ویمن کرکٹر بینا مجید انتقال کر گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2021ء ) قومی ویمن کرکٹر بینا مجید انتقال کرگئی ہیں ۔ پی سی بی کراچی ریجن کی ویمن کرکٹر بینا مجید انتقال کر گئیں ۔ مقامی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بینا مجید کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم ملک کے معروف صنعت کار اور کرکٹ کے سرپرست تصور کیے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عبدالرحمن ڈائر 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کا شمار کرکٹ کے سرپرستوں میں کیا جاتا تھا۔ مرحوم ملک کے معروف صنعت کار بھی تھے۔ ان کے گھر میں بنی وکٹ پر اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد سمیت دیگر معروف کرکٹرز پریکٹس کیا کرتے تھے۔ 1936ء میں احمد آباد، گجرات (بھارت) میں پیدا ہونے والے عبدالرحمن ڈائر کے والد رمضان ڈائر اور بیٹا ہمایوں ڈائر بھی کرکٹر تھے، عبدالرحمن ڈائر نے 1955ء سے 1970ء کے دوران 18 کلاس میچز کھیلے۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 11:34:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :