پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان، حشمت اللہ شاہدی ٹیم کی قیادت کریں گے

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حشمت اللہ شاہدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جمعہ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک ٹویٹ میں 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جو رواں سال ستمبر میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اٹل، رحمت شاہ اور نجیب زدران شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت، عظمت عمر زئی، راشد خان اور عبدالرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نوین الحق، مجیب الرحمن، فضل الحق فاروقی اور نور احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کے لئے چار ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل سپر لیگ کے میچز ستمبر میں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 14:10:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :