قومی کرکٹرز نے بارباڈوس کے ساحل پر وقت گزارا

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹرز نے بارباڈوس کے ساحل پر بھی وقت گزارا۔ویسٹ انڈیز سے پانچ ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے براہ راست کیربیئنز کے دیس پہنچی، ایک روز آئیسولیشن میں گزارنے اور کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نے گرائونڈ کا رخ کیا اور برج ٹائون میں چار گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن منعقد کیا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔گرائونڈ آنے سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے بارباڈوس میں ساحل کا بھی رخ کیا جہاں قومی کرکٹرز کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/07/2021 - 14:10:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :