ٹوکیو اولمپکس، ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے دستبردار

سنگلز نہیں کھیلوں گا اب فوکس ڈبلز پر ہے، کھلاڑی کی گفتگو

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) سابق عالمی نمبر ون برطانیہ کے اینڈی مرے ٹوکیو اولمپکس کے مینز سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے، اینڈے مرے نے اس حوالے سے بتایاکہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگلز نہیں کھیلوں گا اب فوکس ڈبلز پر ہے۔یاد رہے کہ 23 جولائی کو رنگارنگ تقریب کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہوا تھا، افتتاحی تقریب میں رنگ و نور کی برسات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/07/2021 - 14:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :