قومی مینز تھروبال چمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہوگی

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چمپئن شپ 5 اگست سے ناران میںشروع ہوگی،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی بارہ ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹیمیں 27 جولائی سے قبل اپنی، اپنی شرکت کی تصدیق کر سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 4 اگست کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چمپئن شپ 7 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 25/07/2021 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :