پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ 28جولائی کو کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائیگی ، پہلا میچ منسوخ

پیر 26 جولائی 2021 15:06

پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ 28جولائی کو کھیلا جائیگا
برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ 28جولائی کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق 28 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینز ینگٹن اوول ، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 31 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق یکم اگست کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست میںچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا کھیلا جائیگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ،دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے،ابتدائی طور پر 27 جولائی کو شیڈول پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا ہے ،چار میچوں پر مشتمل سیریز کا ٹی ٹونٹی کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائیگا،دیگر میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 15:06:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :