32 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 19 کیمپ کا آغاز رواں ہفتے سے کراچی میں ہو گا

آٹھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں پورے ملک سے کھلاڑی شرکت کریں گے

پیر 26 جولائی 2021 15:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) انڈر19کے 32 کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کاآغارواں ہفتے 29 جولائی کو نیشنل اسٹیڈیم میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہو گا،آٹھ ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں پورے ملک سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔32 ممکنہ کھلاڑیوں میں پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کے تمام 17 ممبران شامل ہیں ان کا انتخاب اپریل کے دورہ بنگلہ دیش کے انتخاب کے لئے کیا گیا تھا تاہم بنگلہ دیش میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے دورہ بنگلہ دیشں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

انڈر 19 کیمپ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی شروع ہو گا، سابق ٹیسٹ باؤلرراؤ افتخار باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ ہونگے۔کرکٹ اور فٹنس مشقوں کے علاوہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

32 کھلاڑوں اور عملے کے ارکان کراچی آمد سے پہلے اپنے آبائی علاقوں میں کوویڈ ٹیسٹ کروائیں گے،کراچی آمد پر تمام کھلاڑیوں کے دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ کراوئیں جائیں گے۔

دوران کیمپ کوویڈ 19 کے قواعد و ضوابط سختی سے لاگو ہونگے۔ممکنہ کھلاڑیوں میں بیٹرز ،عباس علی (خیبر پختونخواہ) ، عبد الفسیح (ناردرن) ، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان) ، عون شہزاد (جنوبی پنجاب) ، فہد منیر (سنٹرل پنجاب) ، معاذ صداقت (خیبر پختونخواہ) ، محمد عرفان نیازی (سنٹرل پنجاب) ، محمد شہزاد (سدرن پنجاب) ، محمد وقاص (سنٹرل پنجاب) ، مبشر علی (سدرن پنجاب) ، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب) اور رضوان محمود (سندھ)،فاسٹ باؤلرز میں حمد خان (خیبر پختونخوا) ، عاصم علی (سندھ) ، اورنگزیب (بلوچستان) ، اویس عباس (سدرن پنجاب) ، منیب واصف (سنٹرل پنجاب) ، طاہر حسین (سدرن پنجاب) اور ذیشان ضمیر (سندھ)،اسپنرز میںعالیان محمود (سندھ) ، عدیل میو (سندھ) ، علی اسفند (سنٹرل پنجاب) ، ارحم نواب (سنٹرل پنجاب) ، فیصل اکرم (سدرن پنجاب) ، اسماعیل خان (خیبر پختونخواہ) ، مہران ممتاز (ناردرن) ، طلحہ احسن (سندھ) ، ذیشان احمد (خیبر پختونخواہ) اضافی کھلاڑی،وکٹ کیپرز میں غازی غوری (سندھ) ، حسیب اللہ (بلوچستان) ، رضا المصطفیٰ (نادرن) ، سلمان خان (خیبر پختونخواہ) جبکہ پلیئرز سپورٹ ا سٹاف میں : اعجاز احمد (ہیڈ کوچ) ، عمران اللہ (ٹرینر) ، راؤ افتخار (با ؤلنگ کوچ) ، مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیوتھراپسٹ) ، فیصل رائے (تجزیہ کار) شامل ہیں ۔

چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کاکہنا تھا کہ یہ آٹھ ہفتوں پر محیط کیمپ 32 کھلاڑیوں کو مستقبل میں پاکستان کی نما ئندگی کرنے کا شاندار موقع فراہم کر ے گا۔ہمارے پاس معیاری کوچنگ عملہ ہے جو کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کرے گا ، ہمارا مقصد اگلے سال کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے ممکنہ کھلاڑی فراہم کرنا ہے ، یہ بڑے ایونٹ سے قبل بہترین مشق اور تربیت ہے۔32 کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس اور صلاحیت کی بنیاد پر ملک بھر سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ کیمپ کھلاڑیوں کو بہترین موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر عالمی سطح کے کرکٹر بن سکیں اور لمبے عرصے تک ملک کی خدمت کر سکیں۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 15:06:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :