قومی تھروبال چمپئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا مرد اور خواتین کی مضبوط ٹیمیں تیار کی جائیں گی،خلیق الرحمن

پیر 26 جولائی 2021 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ قومی تھروبال چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا مرد اور خواتین کی مضبوط ٹیمیں تیار کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں مرد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بنوں میں اور خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مردان میں جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں پندرہ مرد اور پندرہ خواتین کھلاڑی جدید اور اعلی تربیت حاصل کر رہے ہیں، مرد اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 3 اگست کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مینز تھروبال چمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن، ڈیپارٹمنٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے تعاون سے انجام دے رہی ہے، نیشنل مینز تھروبال چمپئن شپ 5سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جائے گی جبکہ نیشنل ویمن تھروبال چیمپیئن شپ فیصل آباد میں اگست کے دوسرے ہفتے کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 15:06:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :