رومی ہوٹلز کشمیر پریمئر لیگ کی سب سے مقبول فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کا اکاموڈیشن پارٹنر بن گیا

پیر 26 جولائی 2021 19:33

رومی ہوٹلز کشمیر پریمئر لیگ کی سب سے مقبول فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کا اکاموڈیشن پارٹنر بن گیا
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) رومی ہوٹلز کشمیر پریمئر لیگ کی سب سے مقبول فرینچائز مظفرآباد ٹائیگرز کا اکاموڈیشن پارٹنر بن گیااس سلسلے میں مظفرآباد ٹائیگرز اور رومی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔مظفرآباد ٹائیگرز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مریم اعجاز اور رومی ہوٹلز کے ہیڈ آف سیلز یاسر فاروق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر رومی ہوٹلز کے ہیڈ آف سیلز یاسر فاروق نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگرز فیملی کا حصہ بننے اور کشمیر کاز کے لیے حصہ ڈالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں،کشمیر کے ساتھ ہمارے دلی جذبات جڑے ہوئے ہیں،رومی کی کوشش ہوگی کہ پلیئر کو تمام تر سہولیات فراہم کریں،مظفرآباد ٹائیگرز کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مریم اعجاز نے کہا کہ کشمیر کاز بہت اہم ہے اور خوشی ہوتی ہے جب بڑے برینڈذ اس کاز کے لیے ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ مظفرآباد ٹائیگرز فیملی میں شامل ہونے پر پر آنگن بائے رومی کو خوش آمدید کہتے ہیں،امید ہے یہ پارٹنرشپ لمبے عرصے تک چلے گی۔۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے ایم او یو سائنگ کو خوش آئند قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ رومی ہوٹلز کو اون بورڈ آنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 26/07/2021 - 19:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :