مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے، طلحہ طالب

منگل 27 جولائی 2021 15:10

مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے، طلحہ طالب
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی مجھے واپڈا میں نوکری پر ریگولر کیا جائے۔

(جاری ہے)

طلحہ طالب نے ایک بیان میں کہاکہ میرے بہتر مستقبل کے لیے مجھے ترقی دی جائے۔ویٹ لفٹر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تین برسوں سے مجھے کوئی ترقی نہیں دی گئی۔ایک ویڈیو بیان میں ویٹ لفٹر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں۔ دعائوں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہیں تھا، صرف 2 کلو گرام کے فرق سے میڈل نہیں جیت سکا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 15:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :