بھارت کی مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں: ہردیک پانڈیا کا متکبرانہ بیان

ناکامیوں کا جشن منانا پسند کرتا ہوں ،یہ کھیل کا حصہ ہے، ناکامی آپ کو بہت سی چیزیں سکھاتی ہے: بھارتی آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 جولائی 2021 16:33

بھارت کی مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں: ہردیک پانڈیا کا متکبرانہ بیان
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے 27 سالہ آل راونڈر نے کہا کہ سلیکٹرز دو اور ٹیمیں بھی بنالیں تو دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دورے میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دینے پر ہردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے پریشان نہیں ہے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے، ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی میں نکھار لاسکیں۔

بھارتی آل راونڈر نے کہا کہ میں اپنی ناکامیوں کا جشن منانا پسند کرتا ہوں کیوں کہ یہ کھیل کا ایک حصہ ہے اور یہ ناکامی آپ کو بہت سی چیزیں سکھاتی ہے، مجھے ناکامیوں کو یاد رکھنا پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سو فیصد فٹ ہوں اور جتنا زیادہ کھیلتا ہوں اتنا ہی میں اور بہتر ہوتا جاتا ہوں۔                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 16:33:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :