چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان

منگل 27 جولائی 2021 18:33

چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈکے سبب7 اپریل کو ایونٹ کے ملتوی شدہ میچز31 جولائی کو شروع ہونگے یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد ، ایونٹ مینجر انورفاروقی ، عظمت اللہ خان ، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ لیگ کے بقیہ میچز سائوتھ ریجن ، آر بی جی واریرز،بورڈ فالکنز،آئی ایف آئی آرجی یونائیٹڈ،آڈٹ اسپارٹنز،لاجسٹک لائنز، سی آئی بی جی واریرز،ویسٹ ریجن، ایس کیو جی شاندار، ایچ آر ایم جی ہائی ریسرز، ایف سی جی کنگ،لیگل لجینڈز،کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ،النادی البرہانی گرائونڈ ،ڈی ایچ اے معین خان اکیڈیمی ،لانڈھی جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

3 اگست تا4 اگست کوارٹرفائنلز برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آباد میں،ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ گلبرگ میںاور7 اگست کو سیمی فائنلزجبکہ فائنل 8 اگست کو نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلاجائے گا ۔درین اثناایس کیوجی شاندار،ر لاجسٹک لائنز ، آرایم جی ماروکس اور آپریشن واریرز نے کواٹرفائنلز کے لیئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 18:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :