ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سوئمر حسیب طارق کا سفر بھی اختتام پذیر

منگل 27 جولائی 2021 23:35

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء)ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی سوئمر حسیب طارق کا سفر بھی اختتام پذیر ہوگیا،سو میٹر فری سٹائل کی ہیٹ میں حسیب طارق چھٹے نمبرپر رہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سوئمر حسیب طارق نے مقررہ فاصلہ 53.81سکینڈز میں طے کیا۔اس ہیٹ میں کینیا کے سوئمر 52.54سکینڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن پانے میں کامیاب رہے۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:35:31