صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی کوہ پیماہ شہروز کاشف کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پرمبارکباد

اس کم عمری میں بہادری، جوش اور ولولے کا ہونا قابل دید ہے،شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے،وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

منگل 27 جولائی 2021 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کم عمرپاکستانی کوہ پیماہ شہروز کاشف کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوسر کرنے پرمبارکباد دی، منگل کے روز شہروز کاشف کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیماہ بن گئے ہیں،تین ماہ میں ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹو سر کرنا بڑی کامیابی ہے،اس کم عمری میں بہادری، جوش ا ور ولولے کا ہونا قابل دید ہے،شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں پر بلند کرنے کے آپ کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، شہروز کاشف حکومت پنجاب کے نوجوانوں کے خیر سگالی سفیر ہیں،شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے رابطے میں رہے،کاشف سلمان نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کے تعاون سے شہروز کاشف کی حوصلہ افزائی ہوئی اور اس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :