ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ کی کوہ پیما شہروز کاشف کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد

منگل 27 جولائی 2021 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے کوہ پیما شہروز کاشف کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی ہے، منگل کے روزشہروز کاشف کے نام اپنے تہنیتی پیغام میںکہا ہے کہ شہروز کاشف نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر خطر کام کامیابی سے کردکھایا اور نوجوانوں کے لئے مثال بن گئے ہیں، ہمت اور جذبہ ہو تو ہر کام آسان ہوجاتا ہے، شہروز کاشفکے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما ہیں ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے مزید کہا کہ شہروز کاشف نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بن گئے ہیں ، نوجوان شہروز کاشف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محنت کریں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:35:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :