شاہد خان آفریدی نیپال لیگ کا حصہ بن گئے، جلد ایکشن میں دکھائی دینگے

منگل 27 جولائی 2021 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نیپال لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ لیگ کا حصہ بن کر وہ بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔بوم بوم آفریدی نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ نیپال میں ہونے والی لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔شاہد خان آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :