اولمپک شروع ہونے کے چار دن بعد ہی دارالحکومت میں 2848 کیسز رپورٹ

منگل 27 جولائی 2021 23:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اولمپک شروع ہونے کے چار دن بعد ہی دارالحکومت میں 2848 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 160 کا تعلق براہ راست ٹوکیو میں جاری کھیلوں سے ہے۔ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے مطابق اس سے پہلے 7 جنوری کو ایک دن میں دو ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے۔جاپانی دارالحکومت اس وقت 22 اگست تک ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے شہر ٹوکیو میں اس سال ہونے والے 2020 اولمپک کھیلوں میں 33 کھیلوں میں 339 مقابلے ہوں گے، جو کہ جاپان بھر میں 42 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو مؤخر کر دیا گیا تھا، نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہوں گی۔جاپان میں کورونا وائرس سے اب تک 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، آٹھ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :