17 سالہ لڑکا باسکٹ بال بورڈ کا آہنی ڈھانچہ گرنے سے ہلاک

منگل 27 جولائی 2021 23:53

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سنگاپور میں 17 سالہ لڑکا باسکٹ بال کھیلتے ہوئے زمین پر لگا باسکٹ بال بورڈ کا ا?ہنی ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اذرے یوسری' نامی 17 سالہ لڑکا پیر کی رات مشرقی سنگاپور میں بیڈوک کے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کھیل رہا تھا کہ اس پر باسکٹ بال بورڈ گر گیا جس کی وجہ سے لڑکا ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی پڑا ہوا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں رات 9 بجے کے قریب فون کال آئی جب ہم موقع پر پہنچے تو لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی تھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 23:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :