سنگاپور میں 17سالہ لڑکا باسکٹ بال بورڈ کا آہنی ڈھانچہ گرنے سے ہلاک

زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،عینی شاہدین

بدھ 28 جولائی 2021 13:52

سنگاپور میں 17سالہ لڑکا باسکٹ بال بورڈ کا آہنی ڈھانچہ گرنے سے ہلاک
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سنگاپور میں 17 سالہ لڑکا باسکٹ بال کھیلتے ہوئے زمین پر لگا باسکٹ بال بورڈ کا آہنی ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد اذرے یوسری نامی 17 سالہ لڑکا مشرقی سنگاپور میں بیڈوک کے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کھیل رہا تھا کہ اس پر باسکٹ بال بورڈ گر گیا جس کی وجہ سے لڑکا ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ ہمیں رات 9 بجے کے قریب فون کال آئی جب ہم موقع پر پہنچے تو لڑکا باسکٹ بال کورٹ میں زخمی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مبینہ طور پر کہا جارہا ہے کہ لڑکا بال کو باسکٹ میں ڈالنے کیلئے اچھلا اور باسکٹ کو پکڑ کر لٹکنے لگا جس کی وجہ سے باسکٹ بورڈ کا زمین میں نصب ڈھانچہ اکھڑ گیا اور لڑکے کے اوپر ہی گر گیا ۔حکام کے مطابق اپریل 2020 میں اس باسکٹ بال کورٹ میں نیا باسکٹ بورڈ لگایا گیا تھا۔اس کے علاوہ لڑکے پر گرنے والے باسکٹ بیک بورڈ کو کورٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں تفتیش جاری ہے
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 13:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :