کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، اسفندیارخان خٹک

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 28 جولائی 2021 14:05

کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، اسفندیارخان خٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے  وہ گزشتہ روز قمرزمان سکواش کمپلیکس میں سکواش اکیڈمی کے بہترین کھلاڑیوں میں ریکٹس 'گیند اور شرٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ 'ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سلیم رضا 'چیف کوچ  شفقت اللہ 'ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع پیر عبداللہ شاہ 'کوچ طاہر اقبال بھی موجود تھے' انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کام کررہے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان خود کھیلوں کے محکمے کی نگرانی کررہے ہیں اور ان کی سربراہی میں صوبہ بھر میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہیں بہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہیپشاور میں دو بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم پر کام جاری ہے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہے جس میں زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے 'ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے اس موقع پر انڈر13 بوائز مں بہترین کارکردگی پر نعمان خان 'شاہ زیب 'ریان محب'احمد خلیل 'فواد خان 'انڈر13 گرلز میں ماہ نور اور سنزل صفدر میں انٹرنیشنل معیار کے ریکٹس ' گیند اور شرٹس تقسیم کیں اور واضح کیا کہ سپورٹس بورڈ بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کی سپورٹ جاری رکھے گا اور انہیں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کے لئے سپورٹ کرے گا ۔

وقت اشاعت : 28/07/2021 - 14:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :