نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کو ویرات کوہلی پر 28 پوائنٹس کی برتری حاصل

پاکستانی کپتان کے 873 پوائنٹس،بھارتی کپتان کا 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر، فخر زمان 11 پوزیشن پر موجود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 28 جولائی 2021 15:45

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کو ویرات کوہلی پر 28 پوائنٹس کی برتری حاصل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم کو ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی پر برتری حاصل ہے۔ بابراعظم اس وقت 873 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء ویرات کوہلی 844 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں اور ان کا بابراعظم سے فاصلہ اب 28 پوائنٹس کا ہوگیا ہے۔

پاکستان کے فخرزمان کا رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بائولر ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کی دوسرے نمبر پرترقی ہوئی ہے،مچل سٹارک نے ترقی پاکر 8ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین بائولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جب کہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 13ویں نمبرپرموجود ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے آل راوَنڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔                                                                                                                 
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 15:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :