قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے سندھ تھروبال ٹیم کے ٹرائلز مکمل

بدھ 28 جولائی 2021 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپیئن شپ کے لئے سندھ تھروبال ٹیم کے ٹرائلز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں مکمل ہوگئے ہیں۔ ٹرائلز میں سندھ بھر سے چھ ڈویڑنوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، لاڑکانہ سکھر اور بے نظیر آباد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں مقبول آرائیں کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی مقرر کی گئی تھی دیگر ارکان میں عدنان بوہرا، عدنان ترین، درخشاں احسان اور کرن بوہر شامل تھے۔ منتخب ٹیمیں آئندہ ماہ 5 اگست میں ناران میں نیشنل مینز تھروبال چیمپیئن شپ حصہ لیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقبول آرائیں نے کہا کہ ٹرائلز میں پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیاگیا ہے ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں تربیت دی جارہی ہے اور فائنل ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 2 اگست کو کیا جائے گا، 3 اگست کو کھلاڑی کراچی سے ناران کے لئے رووانہ ہونگے۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 16:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :