قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہوگی

بدھ 28 جولائی 2021 22:51

قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز تھروبال چیمپئن شپ 5 اگست سے ناران میں شروع ہوگی،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی بارہ ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹیمیں 30 جولائی سے قبل اپنی، اپنی شرکت کی تصدیق کر سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 4 اگست کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چیمپئن شپ 7 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 28/07/2021 - 22:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :