ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نیایونٹ آفیشلزمتعین کردیئے

اولمپین ایازمحمود ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد بٹ ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

بدھ 28 جولائی 2021 17:58

ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نیایونٹ آفیشلزمتعین کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نیایونٹ آفیشلزمتعین کردیئے، اولمپین ایازمحمود ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد بٹ ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ آٹھ اگست تا 14 اگست ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان ہاکینفیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں اس میگا ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کرینگی۔ نپاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھلانے کے لئے ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز تعینات کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، پرائیڈ آف پرفارمنس، اولمپین ایاز محمود کو پی ایچ ایف کی جانب سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز محمد شفیق بھٹی (لاہور) اور محمد یٰسین (راولپنڈی) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز کے فرائض سرانجام دینگے۔

ٹورنامنٹ آفیسرز میں ڈاکٹر ایس اے ماجد (کراچی)، ایم جاوید صادق (میپکو)، حمزہ طفیل (پشاور)، اسلم شاہ(اوکاڑہ)، محمد علی (کوئیٹہ)، اکرام الحق(ننکانہ صاحب)، غلام مصطفی (حیدرآباد)، مرتضیٰ بھٹی (ایم پی سی ایل)، ذوالفقار حسین (سکھر)، محمد اشرف (اسلام آباد)، ہارون سعید (ڈی جی خان)، نصیر احمد مغل (اسلام آباد)، نثار اسلم (ایم پی سی ایل)، حاجی نعیم (ایم پی سی ایل)، ایم منیب (ایم پی سی ایل)، داور علی (ایم پی سی ایل )، محبوب عالم (ایم پی سی ایل) اور شاہد گل (فیصل آباد) شامل ہیں۔

ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ کو ایونٹ کے ایمپائرز مینجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ احسان الحق (راولپنڈی اور دلاور حسین بھٹی (واپڈا) اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دینگے۔ایمپائرنگ پینل میں عبدالمنان (حیدرآباد)، محمود علی (پی آئی ای)، ہارون رشید (پشاور)، سبطین رضا(نیشنل بینک)، عبدالولی (کوئیٹہ)، محمد عمران (بہاولپور)، تکریم افتخار (کراچی)، محمد بلال (آرمی)، اسد عباس (آرمی) اور زاہد حمید (واپڈا) شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن متعین کئے گئے ہیں ،حبیب الرحمان ستی اسسٹنٹ کوآرڈینٹر ہونگے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سید علی عباس کو ایونٹ کا میڈیا کوآرڈینیٹر متعین کیا گیا ہے۔ ایونٹ آفیشلز کی میٹنگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین ایاز محمود کی زیر صدارت سات اگست کو ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں 3:00 بجے سہہ پہر جبکہ مینجرز کوچز میٹنگ چار بجے شام منعقد ہوگی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اس شاندار میگا ڈومیسٹک ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم و سابق مینجر قومی ہاکی ٹیم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی خان ہیں۔

ایونٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی آٹھ صف اول کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، پاکستان نیوی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ، پاکستان ایئر فورس، پنجاب اور پاکستان آرمی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 17:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :