سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں پشاو ر اور چارسدہ کا میچ برابری پر اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 28 جولائی 2021 19:02

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں پشاو ر اور چارسدہ کا میچ برابری پر اختتام پذیر ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں پشاو ر اور چارسدہ کا میچ برابری پر اختتام پذیر ہوگیا ، پشاور کو پہلی اننگز میں 63 کی لیڈ کے ساتھ دو پوائنٹس ملے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ خیبرپختونخوا کا ایک میچ جو کی جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پشاور میں شیڈول تھا لیکن انتظامیہ کے خراب رویئے کی وجہ سے یہ میچ چارسدہ کے گرائونڈ پر کھیلاگیا ، دو روزہ میچ بغیرکسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا ، پشاور کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 289 رنز بنائے جس میں شازیب نے 59 اعظم خان نے 56 جبکہ سلمان آفریدی نے 52 رنز کی عمد ہ اننگز کھیلی ، چارسدہ کی جانب سے نہار علی نے چار جبکہ عباس علی نے تین وکٹیں حاصل کی ، چارسد کی ٹیم پہلی اننگز میں 226 رنز پر آئوٹ ہوگئی جس میں محمد علی نے 59 عمیر خان نے 53 اور مامون خان نے 25 رنز سکور کئے ،پشاور میں دوسرے اننگز میں پانچ وکٹوں پر 179 رنز سکور کئے ۔

(جاری ہے)

اور چارسد ہ کو جیتنے کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا ، میچ کے اختتام تک چارسد ہ کی ٹیم نے دس اوو ر میں دو وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنائے تھے کہ ایمپائز نے میچ ختم ہونے کا اعلان کیا اور یوں یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ پشاور کو پہلی اننگز میں لیڈ کی بنیاد پر دو قیمتی پوائنٹس ملے ،میچ کو محمد ساجد اور سہیل خان نے سپروائز کیا ۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 19:02:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :