بلیک بیلٹ ڈان ڈگری حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

بدھ 28 جولائی 2021 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے کھلاڑیوں نے گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے نیشنل بلیک بیلٹ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے کامیاب ماسٹر ڈگری ہولڈرز میں اسناد تقسیم کیں اور خیبرپختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے کارکردگی کو سراہا اس موقع پر سیکرٹری کے پی فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن محمد یاسین یاسر اور موئی تھائی ایسوسی ایشن کے صدر پاکستان برانچ چیف شیھان صاحبزادہ الہادی بھی موجود تھے کامیاب کھلاڑیوں میں نثار الدین شنواری بلیک بیلٹ تھرڈ ڈان ، سجاد حسین دائود شنواری ، آفاق ریاض ، سیف الله ، عبید الله بلیک بیلٹ فسٹ ڈان شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/07/2021 - 19:02:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :