نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا

سکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں کیویز کے دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 جولائی 2021 11:42

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جولائی 2021ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں کیویز کے دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی امور کے ماہررگ ڈیکاسن کی خدمات حاصل کی ہیں جو کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین یہ سیریز ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ 18 سال میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گا ،چونکہ یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی اس لیے پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو 3 کی بجائے 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی پیش کش کی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی میچوں کی تعداد بڑھانے کی پیش کش کی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں اور ہم پی سی بی اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔                                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 11:42:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :