امریکی جمناسٹک کھلاڑی ذہنی صحت پر توجہ دینے کیلئے اولمپکس سے دستبردار

فیصلہ کرنے سے قبل کہ سائمن بلیز اگلے ہفتے کے انفرادی مقابلے میں حصہ لیں گی، روزانہ جائزہ لیا جائے گا، آر گنائزیشن

جمعرات 29 جولائی 2021 18:02

امریکی جمناسٹک کھلاڑی ذہنی صحت پر توجہ دینے کیلئے اولمپکس سے دستبردار
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امریکی جمناسٹک سپر اسٹار سائمن بائلز نے اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینے کے لیے جمعرات کو ہونے والے آل راؤنڈ مقابلے سے دستبرداری اختیار کرلی۔امریکی جمناسٹکس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 24 سالہ کھلاڑی نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ سائمن بائلز کی جانب سے ایک روٹیشن کے بعد خود کو ٹیم کے فائنل سے ہٹانے کے بعد سامنے آیا۔

آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے سے قبل کہ سائمن بلیز اگلے ہفتے کے انفرادی مقابلے میں حصہ لیں گی، ان کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا۔سائمن بائلز نے چاروں چیزوں پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، کچھ ایسا جو وہ 2016 میں ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے پانچ تمغوں کے دوران بھی نہیں کرسکی تھی۔

(جاری ہے)

سائمن بائلز نے ایک حصہ امریکی ٹیم کے ساتھی سیم میکولک اور بروڈی میلون کو مردوں کے ا?ل راؤنڈ فائنل میں مقابلہ کرتے ہوئے دیکھتے گزارا۔

سیم میکولک جو تین مرتبہ کے اولمپیئن ہیں انہوں نے سائمن بائلز کے فیصلے کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کچھ بات چیت ہوئی ہے اورلگتا ہے کہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں جو ان کے لیے بہترین ہو۔24 سالہ کھلاڑی اولپمک گیمز کا چہرہ بن کر ٹوکیو آئی تھیں، جنہوں نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’انہیں اپنے کندے پر دنیا کا بوجھ محسوس ہورہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میں اسے ہٹاؤں اور یہ ظاہر کروں کہ جیسے اس سے مجھ پر اثر نہیں پڑتا لیکن بعض اوقات یہ انتہائی مشکل ہے، اولپمک کوئی مذاق نہیں۔سائمن بائلز کا فیصلہ ٹینس اسٹار نومی اوساکا کی اولمپک سے جلد رخصتی کے بعد سامنے آیا جس کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ اولمپک کا دباؤ ذہنی طور پر بہت زیادہ ہے۔اس سے قبل نومی اوساکا بھی فرنچ اوپن سے دستبردار ہوچکی ہیں اور کبھی ویمبلڈن میں حصہ نہیں لیا۔
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 18:02:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :