پی ٹی آئی سپورٹس وکلچرل ونگ نے پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش پر کام شروع کرددیا، انجینئر سید محمود

جمعرات 29 جولائی 2021 18:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پی ٹی آئی سپورٹس وکلچرل ونگ خیبر پختونخواکے صدر انجینئر سید محمود نے کہاہے کہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک پلان تیار کرلیا گیاہے اور عنقریب اس پر کام کا آغازکردیا جائیگا،جبکہ دینی مدارس کے طلبہ اور اقلیتی برادری کی یوتھ کو بھی کھیلوں کے بھر ہور مواقع فراہم کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز فٹ بال کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی وصوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد خان اور حاجی ہدایت الحق سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیاگیا۔اس موقع پر انہیںفٹسال ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈبھی پیش کی ،وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انجینئر سید محمودکا کہناتھاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر انکی قیادت میں پی ٹی آئی سپورٹس وکلچرونگ کے پلیٹ فارم سے خیبر پختونخوامیں ہاکی،فٹ بال،بیڈمنٹن،آرچری، کرکٹ،والی بال ،نیٹ بال اور مارشل کھلوں کوفروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ماضی میں خیبر پختونخوامیں سپورٹس کے فروغ پر توجہ نہیں دی گئی،تاہم اللہ کے فضل سے آجکل صورتحال کافی بہتر ہے،صوبے میں نیشنل اور انٹر نیشنل کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں،انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک ٹیم کی شکل نچلی لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کام شروع کیاہے اورمختلف ویلج کونسل اور دیہاتی علاقوں میں چھوٹے بڑے مقابلے منعقد کرنے لگے ہیں،جس کے باعث کئی باصلاحیت بچے سامنے آرہے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہماراخطہ کافی زرخیز ہے تاہم بدقسمتی سے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع نہ ملناخیبر پختونخواکے نوجوانوں کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر سید محمودنے کہاکہ انشاء اللہ جو پلان تیار کیاگیاہے اس پر کام کرتے ہوئے خیبر پختونخواکے نوجوانوں کواس مقام پر لے آئیں گے کہ کوئی اگنور ہی نہیں کر سکیںگے،ہمارا مقصد اپنا سیاست چمکانہ یا نمبربڑھاناہر گز نہیں بلکہ ہماری کوشش ہے مستقبل میںخیبر پختونخواکے کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ بنیں،اور اسی لئے صوبے میں سپورٹس کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں ،انہوںنے صوبائی فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری ملک ہدایت الحق کے مشورے کو سراہتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ صوبے میں سکول لیول سے کرکٹ ،ہاکی اور فٹ بال سمیت تمام کھیلوںکو فروغ کے لئے اقدامات کریںگے، تاکہ خیبر پختونخواکے نوجوان قومی ٹیموں کا حصہ بن کرانٹر نیشنل سطح پرملک وقوم کا نام روشن کرنے کے قابل بن سکے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ اور اقلیتی نوجوانوں کے مابین کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائینگے پہلے مرحلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 18:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :