ہنگو سپرہٹ چیلنج کپ دلچسپ مقابلے کے بعد شیخانوں بانڈہ ٹیم نے 14 رنز سے جیت لیا

جمعرات 29 جولائی 2021 18:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ہنگو سپرہٹ چیلنج کپ دلچسپ مقابلے کے بعد شیخانوں بانڈہ ٹیم نے 14 رنز سے جیت لیا۔ فائنل میچ میں شیخان بانڈہ نے مقررہ اوورز میں 101 رنز بنائے، بہادر بانڈہ ٹیم مقررہ اوورز میں 88 رنز بنا سکی۔ محمد سمیع مین آف دی ٹورنامنٹ جبکہ ظفر رحمان فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار۔ کھیلوں کا فروغ سماجی برائیوں کو ختم کر سکتا ہے۔

نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ مہمان خصوصی ملک سیف الرحمان، ملک ساجد اورکزئی، سنئیر صحافی طارق محمود مغل کا انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بہادر بانڈہ میں کیھلا گیا جسے بہت بڑی تعداد میں تماشائیوں نے دیکھا۔ اس موقع پر نوجوام صحافیوں محمد فخر کاکاخیل، منظور احمد سمیت علاقائی مشران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک سیف الرحمان، سابق کونسلر ملک ساجد اورکزئی تھے۔ فائنل میچ میں شیخان بانڈہ نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 101 رنز بنائے اور بہادر بانڈہ ٹیم کو جیتنے کے لئے 102 رنز کا ہدف دیا مگر وہ مقررہ اوورز میں صرف 88 رنز بنا سکی۔ اس طرح فائنل میچ دلچسپ مقابلے کے بعد شیخان بانڈہ نے 13 رنز سے جیت لیا۔

معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان، سابق کونسلر ملک ساجد اورکزئی، سنئیر صحافی طارق محمود مغل اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزر محمد ذاہد نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک سیف الرحمان، ملک ساجد اورکزئی اور سنئیر صحافی طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے زریعے نئی نسل کو منشیات اور منفی رویوں سے بچانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے ابھارنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

اس موقع پر ملک سیف الرحمان نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئے 10 ہزار روپے، ونر ٹیم کے لئے 5 ہزار اور رنراپ ٹیم کے لئے 4 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 29/07/2021 - 18:14:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :