صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا تیسرا اجلاس

نئے مالی سال کے بجٹ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیڈیمز، جمنازیمز ودیگر سپورٹس سہولیات کو سولر انرجی پر منتقل کرنیکی منظوری سپیشل میڈیکل کلینک /لیب کے قیام، مارکیٹنگ ایجنسی بنانے اور سپورٹس فیسیلیٹز کے نام قومی ہیروز کے ناموں سے منسوب کرنیکی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری

جمعرات 29 جولائی 2021 20:26

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا تیسرا اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کی جنرل باڈی کا تیسرا اجلاس جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میںسپورٹس بورڈ پنجاب کے مالی سال 2021-22کے بجٹ ، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیڈیمز، جمنازیمز ودیگر سپورٹس سہولیات کو سولر انرجی پر منتقل کرنے ،سپیشل میڈیکل کلینک /لیب کے قیام،سپورٹس بورڈ پنجاب کی مارکیٹنگ ایجنسی قائم کرنے،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کک باکسنگ شیڈ ،فٹسال گرائونڈ ،باکسنگ،باسکٹ بال،پاور لفٹنگ کورٹس کی تعمیر اور سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی سربراہی میں سپورٹس فیسیلیٹز کے نام قومی ہیروز کے ناموں سے منسوب کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس کو ترقی اور فروغ دینے کے لئے مضبوط بنیادوں پر کام کررہے ہیں، تاریخ میں پہلی سپورٹس پالیسی بنائی ہے جس میں سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے سمت متعین کردی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، سپورٹس پالیسی سے سپورٹس کلچر فروغ پائے گا اور حقیقی ٹیلنٹ آگے آئے گا، ہر شعبہ زندگی میں سپورٹس کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، پنجاب کی تمام جیلوں میں جم بنائیں گے تاکہ قیدی صحتمند سرگرمیوں میں حصہ لیں ،انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کی اصل نرسری ہمارے تعلیمی ادارے ہیں جہاں سے ٹیلنٹ نکلتا ہے، اس لئے تعلیمی اداروں میں سپورٹس پیریڈ کی بحالی پر کام کررہے ہیں تاکہ بچوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کیلئے پنجاب میں ہائی پرفارمنس سنٹر پہلی بار بنا رہے ہیںجس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کرسکیں، صوبہ بھر میں سافٹ گرائونڈز بنائے جارہے ہیں جس سے سپورٹس کی سہولیات نوجوانوں کو گھر کے قریب ہی میسر آجائیں گی، پنجاب کی کئی تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں،صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر ماہ اگست میں سپورٹس ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نوجوانوں میں قومی جذبہ پیدا ہوگا، جشن آزادی سپورٹس ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،وزیر کھیل نے ایچ آر اینڈ فنانس کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا،وائس چیئرمین رائو زاہد قیوم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے بہترین اقدامات کررہے ہیں، سپورٹس انفراسٹرکچر کو وسیع کیا جارہا ہے جس سے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو بھی سپورٹس کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، نوجوان اپنے ٹیلنٹ کا بہترین اظہار کررہے ہیں، ان سے تعاون کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 29/07/2021 - 20:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :