پی سی بی کی سلیکشن پالیسی سے ناراض حماد اعظم کی امریکا شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل

30 سالہ آل رائونڈر 2011ء سے 2015ء کے دوران 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 جولائی 2021 12:57

پی سی بی کی سلیکشن پالیسی سے ناراض حماد اعظم کی امریکا شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کے بعد ایک اور قومی کرکٹر حماد اعظم کی امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 30 سالہ آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

حماد اعظم اس وقت بھی امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں اور معاہدے کے بعد مستقل طور پر امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

حماد اعظم 2011ء سے 2015ء کے دوران 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ رواں سال پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے بھی ایکشن میں نظر آئے تھے ۔ خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے، 25 سالہ سمیع اسلم نے 2014ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابراعظم کی قیادت میں بھی کھیل چکے ہیں۔                                                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 12:57:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :