اعلی پی سی بی آفیشلز کی تنخواہیں ’’قومی راز‘‘ بن گئیں

ان کیمرا بریفنگ پر اصرار، میڈیا کو پتا لگا تو تنقید سہنی پڑے گی: پی سی بی آفیشلز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 جولائی 2021 16:13

اعلی پی سی بی آفیشلز کی تنخواہیں ’’قومی راز‘‘ بن گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلی عہدے داروں کی تنخواہیں ’’ قومی راز ‘‘ بن گئی ہیں۔ ممبران قومی اسمبلی کے بار بار سوالات کے باوجود انھیں اس معاملے پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے سوال کیا کہ تنخواہوں کا انکشاف کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ جب ہر شخص وزیراعظم اور صدر کی تنخواہوں کے بارے میں جانتا ہے تو پی سی بی کے عہدیداروں کی تنخواہوں کو کیوں چھپایا جاتا ہے؟ ، شاید وہ خود جانتے ہیں کہ اہلیت سے زیادہ رقم مل رہی ہے اسی لیے چھپایا جاتا ہے، ہم نے پی سی بی سے بار بار پوچھا لیکن جواب نہیں ملا ،ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان اور دیگر اعلی عہدے داروں کی تنخواہوں کی چھان بین ہوئی ہے۔ آئی پی سی سپورٹ کمیٹی سمیت بہت سے افراد نے سوالات کئے ہیں جن کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ بہت اصرار کے بعد ان کیمرا بریفنگ پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے پیچھے بیان کی گئی وجہ یہ تھی کہ عہدیداروں کو خدشہ تھا کہ میڈیا کو تنخواہوں کے بارے میں بتانے سے ان پر مزید تنقید ہوگی ۔                                                                                       
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 16:13:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :