بیلجیم کے کوہ پیماہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرلیا

اپنی فیملی، دوستو ں کے خود پر یقین کی بدولت یہ کر پایا، دوران مہم موسم اچھا رہا ،آندھی نہیں چلی، پھر بھی یہ بہت مشکل وقت تھا: نیلسن جیسپرس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 جولائی 2021 16:54

بیلجیم کے کوہ پیماہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2021ء ) بیلجیم کے کوہ پیما نیلسن جیسپرس آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے والے پہلے بیلجین بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ کوہ پیما نے 2 سال قبل بھی کے ٹو سر کرنے کی مہم شروع کی تھی لیکن پر خطر برفیلے راستوں پر فراسٹ بائٹ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی مہم ادھوری چھوڑنی پڑی تھی تاہم اپنی دوسری کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی اور 8611 میٹر اونچی چوٹی کوسر کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نیلسن جیسپرس کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی ایسا نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے اس مہم کے دوران اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دشوار تھا تاہم اپنی فیملی اور دوستو ں کے خود پر یقین کی بدولت وہ یہ کر پائے۔ نیلسن نے بتا یا کہ مہم کے دوران موسم اچھا رہا ،آندھی نہیں چلی لیکن پھر بھی یہ بہت مشکل وقت تھا ،پھر بھی وہ آگے بڑھتے گئے اور کامیابی حاصل کی ۔                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 16:54:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :