ترکی میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان دیکھنا دلخراش : شاہد آفریدی

میری دعائیں فائر فائٹرز، امدادی کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ہیں جو آگ کا مقابلہ کررہے ہیں: سابق کپتان کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 جولائی 2021 12:13

ترکی میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان دیکھنا دلخراش : شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2021ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں پیش آنیوالے آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’یہ دیکھنا دلخراش ہے کہ آگ نے ترکی کے کئی علاقوں کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہاں کے مقامی لوگوں اور جانوروں کی زندگیوں کا نقصان ہوا‘، انہوں نے ترک عوام کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعائیں فائر فائٹرز، امدادی کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ہیں جو آگ کا مقابلہ کررہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک 36 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ترک انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ صدر اردگان نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 12:13:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :