بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے

میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے، آل رائونڈر

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:59

بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 12:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :