قطر ورلڈ کپ سٹریٹ چائلڈ کیلئے پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 3 اگست کو سوات میں ہونگے

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:12

قطر ورلڈ کپ سٹریٹ چائلڈ کیلئے پاکستان انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 3 اگست کو سوات میں ہونگے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) قطر ورلڈ کپ سٹریٹ چائلڈ کے لئے پاکستان انڈر 16- فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چنا? کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 3 اگست کو گراسی فٹ بال گرائونڈسوات میں ہونگے، یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے ہیڈکوچ اور ٹرائلزکوآرڈنیٹر محمد ایاز خان نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںاور ٹرائلز میں سوات کے علاوہ دوسرے مقامات سے کھلاڑی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹرائلز میں یکم جنوری 2006 ء کے بعد پیدا ہونے والے حصہ لینے کے مجاز ہونگے اور ٹرائلز کے دوران سابق قومی کوچ محمدرشید کھلاڑی کی سلیکشن کریں گے،منتخب ٹیم آئندہ برس کھیلنے جانے والے قطر ورلڈ کپ سٹریٹ چائلڈ میں شرکت کرے گی۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 16:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :