دوسرا ٹی ٹونٹی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 جولائی 2021 19:33

دوسرا ٹی ٹونٹی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 جولائی 2021ء ) 4 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا اس کے باوجود انہیں کافی چوٹ آئی۔ انہیں سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی سکین کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 جولائی اور یکم اگست کو شیڈول آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ یکم اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک جمیکا جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
وقت اشاعت : 31/07/2021 - 19:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :