محمد حفیظ نے کفایتی بائولنگ کا ریکارڈ برابر کردیا

اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے 2016ء میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 اگست 2021 13:20

محمد حفیظ نے کفایتی بائولنگ کا ریکارڈ برابر کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2021ء ) پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بائولنگ کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں سپنر نے 4 اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بائولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔ ان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے 2016ء میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس میں بھی ایک اوور میڈن رہا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 4 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 150 رنز ہی بناسکی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد حفیظ کا شکار بن گئے اور ایون لیوس 35 رنز پر ریٹائرڈ ہرڈ ہوگئے جب کہ کرس گیل 16 اور شیمرون ہیٹ میئر نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

نکولس پورن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 33 گیندوں پر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان کیرون پولارڈ نے 13 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس میزبان ٹیم کے کپتان کیرن پولارڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رضوان نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کپتان بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 51 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فخرزمان 15، محمد حفیظ 6، حسن علی 0، صہیب مقصود اور شاداب خان نے 5،5 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، ڈیوائن براو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا، وہ ٹی ٹوئنٹی میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/08/2021 - 13:20:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :