کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلیں، کے پی ایل نہیں کھیل سکتے : بھارتی کرکٹ بورڈ

کسی کھلاڑی کے پی ایس ایل میں کھیلنے پر اعتراض نہیں لیکن کے پی ایل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہو رہی ہے، ہم نے اپنی گورنمنٹ کی لائن کو لیکر چلنا ہے: بی سی سی آئی حکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 اگست 2021 12:06

کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلیں، کے پی ایل نہیں کھیل سکتے : بھارتی کرکٹ بورڈ
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2021ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل ) کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑی بھارت میں کھیل نہیں سکیں گےاور کام نہیں کر سکتے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھارتی بورڈ کیخلاف کارروائی کرنے کے بیان کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اختلاف ہو سکتا ہے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کو اجازت نہ دینے کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈز سے بات کی اور انہیں آگاہ کردیا ہے کہ ان کے کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلے توآئندہ بھارت میں کرکٹ میں کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت کو کسی کھلاڑی کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے پر اعتراض نہیں ہے لیکن کے پی ایل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہو رہی ہے، ہم نے اپنی گورنمنٹ کی لائن کو لے کر چلنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کے معاملے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مناسب فورم پر لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔                                                       
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 12:06:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :