محمد حفیظ نے 2013ء سے اب تک کرس گیل کو کوئی باؤنڈری نہیں لگانے دی
جارح مزاج ویسٹ انڈیز بلے باز نے گزشتہ 8 سال میں پاکستانی آل رائونڈر کی 53 گیندوں کا سامنا کیا ہے
ذیشان مہتاب پیر 2 اگست 2021 13:20
پراویڈنس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اگست 2021ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ میں بائولنگ کا آغاز کرنے والے آل رائونڈر محمد حفیظ نے یونیورسل باس کہلانے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو گزشتہ 8 برس میں باؤنڈری لگانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 2013ء میں کیریبیئن لیگ کے بعد سے اب تک کرس گیل نے محمد حفیظ کی 53 گیندوں کا سامنا کیا ہے لیکن وہ آج تک ان کی کسی گیند کو باؤنڈری کے پار نہیں پہنچا سکے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوئے تاہم دوسرا میچ گرین شرٹس نے سات رنز سے جیتا۔ اس میچ میں محمد حفیظ کو زبردست باؤلنگ کی بنا پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں چار اوورز میں صرف چھ رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ نے ایک اوور میڈن بھی کرایا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 13:20:13
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان