پاکستان ریلوے کے فٹ بالر مزمل خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 2 اگست 2021 14:48

پاکستان ریلوے کے فٹ بالر مزمل خان کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) پریم یونین پاکستان ریلوے کے صدر اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ محمد انور نے پاکستان ریلوے کے سابق فٹ بالر مزمل خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 14:48:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :